ملک ریاض کون ہے

رب عظیم نے پاکستان کے اندر ایک غریب اور مزدور آدمی کو فرش سے اٹھا کر عرش پر بٹھا دیا اور اس کے اوپر دولت کی بارش کر دی جس کا کوی تصور ہی نہیں کر سکتا ۔ وہ غریب اور عاجز شخص بھی اللہ کی خوشنودی کے لیےاپنی ساری دولت غریب اور مستحق بندوں پر نچھاور کر رہا ہے۔اس کا اپنے آپ سے اور اپنے رب سے وعدہ ہے کہ وہ اپنی دولت کا۷۵ فی صد سےزیادہ حصہ غریب مستحق اور پاکستان کو عظیم تر بنانے میں لگاےٴ گا اور اس شخص کا نام ہے .ملک ریاض حسین۔ پاکستان کے ایک چھوٹے سے گاوٴں میں ۸ فروری ١۹۵۴ کوجنم لینے والے ملک ریاض، ایک انتہایٴ ذہین، بہادر اور عظیم ویژن رکھنے والا منفرد لیڈر ہے۔ ملک ریاض کی والدہ کا نام بیگم اختر رخسانہ اور والد کا نام ملک عاشق حسین ہے۔ ملک ریاض نے میٹرک گورنمنٹ ہایٴ اسکول راولپنڈی سے کیا ہے۔ ملک ریاض بحریہ ٹاوٴن کے بانی اور چیرٴمین ہیں جبکہ احمد علی ملک ریاض ﴿صاحبزادہ﴾ چیف ایگزیکٹو اورزین ملک ﴿داماد﴾ واٴس چیف ایگزیکٹوہیں۔ ملک ریاض اسلام آبادمیں رہاٴش پزیر ہیں۔ ملک ریاض نے پاکستان میں تعمیر و ترقی کی دنیامیں ایک انقلاب عظیم برپا کر رکھا ہے جو آج باقاعدہ ایک صنعت کا مقام حاصل کر چکا ہے۔ ملک ریاض کے آٹھ بھایٴ ہیں اور چار بیٹیاں جن سب کی نوجوانی میں شادیاں ہو چکی ہیں ۔ ملک ریاض کو اس وقت ایک گریٹ ایڈمنسٹریٹر، ایک لیڈر، ایک بلڈر اور ڈولپرز، ایک گریٹ ویژن شخصیت، ایک مصنف، ایک انسان دوست، ایک عظیم انسان اور بحریہ ٹاوٴن کے نام سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کیٴ ممالک میں جانا اور پہچانا جاتاہے۔ ملک ریاض نے بحریہ ٹاوٴن بنا کر تعمیر و ترقی کی دنیا میں ایک تہلکہ مچا دیاہے، جس کی تعریف کےٴ بغیرکویٴ نہیں رہ سکتا۔ بحریہ ٹاوٴن نام ہے ایک آسودگی کا، ایک عظیم رہاٴش کاجہاں لوگ سکون کی نیند سوتے ہیں ۔ بحریہ ٹاوٴن رقبہ کے حساب سے اور اپنے انفراسٹرکچر کی وجہ سے اس وقت ایشاء کی سب سے بڑی ہاوٴسنگ سوساٴٹی مانی جاتی ہے اور ہر سال اس میں کیٴ گنا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ملک ریاض اس وقت پاکستان میں ساتواں امیر ترین شخص ہے۔ ملک ریاض کے پاس کل دولت ۷ بلین امریکی ڈالرسے زیادہ رقم موجود ہے۔جس سے وہ پاکستان کے غریبوں، ضرورت مندوں، ہسپتالوں، مریضوں کے علاج معالجے، آپریشن، تعلیم، بوڑھے بے آسرا لوگوں کے لیےٴ گھر، ناگہانی قدرتی آفات، مسجدیں، مدرسےبنانے اور بحریہ دستر خوان پر خرچ کرتا ہے۔ ملک ریاض کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں اتنے وساٴل ہیں کہ وہ چند سالوں میں دبیٴ اور یورپ بننے کی مکمل اور بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بس ضرورت ہے ایک سچے محبت وطن، با ہمت اور پاورفل لیڈر کی۔

Videos

  • Supreme Court of Pakistan Justice for Malik Riaz II Bahria Town Karachi II Pakistan News

  • DAM Surprise

  • Bahria Town Karachi II Malik Riaz VS Rulers and Politicians II Pakistan News

  • 6 September Pakistan Defense Day II Malik Riaz Bahria II Pakistan News

  • Himat e Marda Madad e Khuda II Bahria Town Karachi II Pakistan News

  • Malik Riaz and $45 Billion Karwa Sach

  • Prime Minister Imran Khan Dream, Malik Riaz and 5 million houses II Pakistan News

  • Malik Riaz Bahria Town in USA

Promises Made, Promises Kept

"A showcase of Malik Riaz leadership in improving the manufacturing sector by featuring the proud workforce of artisans and apprentices."